میرا پیارا / کارکردگی

اڑھائی سال بعد چیرو مائی کی اپنے خاندان سے ملنے کی مکمل داستان

اڑھائی سال بعد چیرو مائی کی اپنے خاندان سے ملنے کی مکمل داستان

Friday, May 1, 2026 07:07 AM

الحمدللہ، اڑھائی سال کی طویل جدائی کے بعد ایک بچی بالآخر اپنے خاندان سے جا ملی، ایک نہایت جذباتی لمحہ جو میرا پیارا – ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کی مؤثر کاوشوں کا نتیجہ ہے، جو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے وژن کے تحت کام کر رہا ہے۔

یہ بچی ضلع ملتان کے علاقے سیتل ماڑی سے لاوارث حالت میں ملی تھی۔ اس وقت یہ اپنا نام، پتہ یا خاندان سے متعلق کوئی معلومات فراہم کرنے سے قاصر تھی، جس کی وجہ سے اس کی شناخت ممکن نہ ہو سکی۔ اس کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے اسے 28 اگست 2024 کو ایدھی ہوم ملتان منتقل کر دیا گیا۔

یہ وہاں اپنے پیاروں سے دور زیرِ کفالت رہی، جبکہ اس کا خاندان مسلسل اس کی تلاش میں مصروف رہا اور امید کا دامن تھامے رکھا۔

جب یہ کیس پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے علم میں آیا تو میرا پیارا ٹیم نے فوری طور پر اس پر کام شروع کیا۔ بچی کا ویڈیو ریکارڈ کیا گیا اور اسے میرا پیارا کے آفیشل سوشل میڈیا  پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل ہو سکے۔

اسی کوشش کے نتیجے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی۔

بچی کے والد بشیر احمد نے ویڈیو دیکھی اور فوراً میرا پیارا ٹیم سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بچی کو اپنی بیٹی چیرو مائی کے طور پر پہچان لیا، جو 2023 سے ضلع لیہ سے لاپتہ تھی۔

اس کے بعد میرا پیارا ٹیم نے مکمل تصدیقی عمل شروع کیا۔ خاندان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات اور شواہد کا بغور جائزہ لیا گیا۔ تمام قانونی اور ضروری مراحل مکمل ہونے کے بعد بچی کو بحفاظت اس کے خاندان کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ ملاقات نہایت جذباتی تھی، برسوں بعد ایک باپ نے اپنی بیٹی کو گلے لگایا اور خوشی کے آنسوؤں نے اس لمحے کو یادگار بنا دیا۔

ایسی کامیاب داستانیں میرا پیارا کے حقیقی اثرات کو ظاہر کرتی ہیں، جس کے باعث اسے عالمی سطح پر WSIS Forum 2026 میں بھی نمایاں مقام حاصل ہوا ہے۔

میرا پیارا اسی عزم کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ہر گمشدہ بچہ اپنے خاندان تک واپس پہنچ سکے۔

آپ ایک اور متاثر کن کامیابی کی داستان بھی پڑھ سکتے ہیں، جس میں لاپتہ بچی  ناہیدہ،  4 سال کی طویل جدائی کے بعد میرا پیارا کی کاوشوں سے اپنے خاندان سے جا ملی۔

واللہ المستعان