خاندان سے ملوائے گئے گمشدہ و لاوارث بچے

پچھلے صرف 19 ماہ کے دوران، میرا پیارا – ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کو مجموعی طور پر 125,635 کیسز موصول ہوئے؛ جن میں 67,000 کیسز گمشدہ و لاوارث بچوں، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے تھے۔ ان میں سے 64,000 کیسز کو کامیابی کے ساتھ حل کر کے ان افراد کو دوبارہ ان کے اہلِ خانہ سے ملوا دیا گیا۔
باقی 58,000 کیسز دیگر بچوں کے مسائل سے متعلق تھے؛ جن میں گھریلو تشدد، بچوں کے ساتھ زیادتی، ڈیجیٹل بلیک میلینگ اور دیگر قسم کے تشدد شامل تھے۔ان میں سے 53,000 کیسز کو کامیابی کے ساتھ حل کر کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا گیا۔
ہر خاندان تک پہنچنے والا بچہ محض ایک عدد نہیں، بلکہ ہزاروں خاندانوں کے لیے امید کی نئی کرن لاتا ہے۔ جدید اے آئی ٹیکنالوجی، مضبوط ٹیم ورک اور عوامی اعتماد کے ساتھ میرا پیارا شب و روز کوشاں ہے کہ ہر گمشدہ ولا وارث بچےکو بحفاظت اس کے پیاروں تک پہنچایا جائے۔

میرا پیارا کی کوششوں سے 29 سال بعد فوزیہ کی اپنے گھر واپسی کی مکمل داستان

29 سال کی طویل جدائی کے بعد فوزیہ کو میرا پیارا کی کوششوں سے اپنے خاندان سے ملوا دیا گیا، یہ کامیابی جدید نظام اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے جسے عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔

مزید پڑھیں
28 برس کی جدائی بعد عاطف کی اپنے اہل خانہ تک پہنچنے کی مکمل داستان

28 سال کی طویل جدائی کے بعد عاطف بالآخر اپنے پیاروں سے مل گیا – میرا پیارا کی انتھک محنت اور ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ خوشی کا لمحہ ممکن ہوا۔

مزید پڑھیں
شگفتہ کی 22 سال کی جدائی کے بعد اپنے اہلِ خانہ سے دوبارہ ملنے کی داستان

22 سال بعد لاہور کی گمشدہ خصوصی بچی شگفتہ کراچی میں والدہ سے ملی۔ میرا پیارا کی محنت، ایدھی سینٹر اور امید کی بدولت یہ جذباتی لمحہ ممکن ہوا۔

مزید پڑھیں
21 سالہ طویل جدائی کا اختتام , میرا پیارا ٹیم کی کاوشوں سے کائنات کی اپنے نابینا والد سے دوبارہ ملنے کی داستان

21 سال کی جدائی کے بعد کائنات اپنے والد سے جا ملی! میرا پیارا ٹیم نے صرف پرانے کپڑوں کی شناخت اور محدود معلومات کی مدد سے اس کے والد کو تلاش کر کے یہ ممکن بنایا۔

مزید پڑھیں
20 سال بعد — عشرت کی اپنے خاندان سے ملنے کی داستان

20 سال کی جدائی کے بعد عشرت ایدھی سینٹر سے اپنے پیاروں تک پہنچی! میرا پیارا ٹیم نے صرف 'عشرت' اور 'کالیکی' کی یاد سے گوجرانوالہ میں اس کا گھر ڈھونڈ نکالا۔

مزید پڑھیں
19 سال کی جدائی کے بعد محسن کی اپنے خاندان سے دوبارہ ملنے کی مکمل داستان

19 سال کی جدائی کے بعد محسن اپنے خاندان سے دوبارہ مل گیا۔ یہ ری یونیفیکیشن میرا پیارا کی سوشل میڈیا مہم اور عوامی تعاون سے ممکن ہوئی، جس نے ایک خاندان کو دوبارہ جوڑ دیا۔

مزید پڑھیں
19 سال بعد اویس  اپنے اہل خانہ سے دوبارہ کیسے ملا؟ بچھڑنے سے ملنے تک کی مکمل داستان

19 سال کی طویل جدائی کے بعد اویس والدہ سے ملا۔ میرا پیارا کی انتھک کاوشوں اور سوشل میڈیا ویڈیو سے جدائی ختم ہوئی اور ماں بیٹا مل گئے۔

مزید پڑھیں
سال بعد انعم کی اپنے خاندان سے دوبارہ ملنے کی مکمل داستان

19 سال کی جدائی کے بعد انعم کو میرا پیارا کی کوششوں سے خاندان سے ملوا دیا گیا، ویڈیو کے ذریعے شناخت ممکن ہوئی اور برسوں بعد ایک خاندان دوبارہ جڑ گیا۔

مزید پڑھیں