میرا پیارا کیا ہے؟
ہمارا تعارف
میرا پیارا – ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی، پنجاب سیف سِٹیز اتھارٹی (PSCA) کا نمایاں منصوبہ اور پاکستان کا سب سے بڑا چائلڈ سیفٹی سینٹر ہے، جو ملک بھر میں فعال ہے۔ یہ پلیٹ فارم گمشدہ و لاوارث ملنے والے بچوں، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو اُن کے اہلِ خانہ سے دوبارہ ملانے کے لیے ایک مرکزی اور مربوط نظام فراہم کرتا ہے۔میرا پیارا بچوں کے تحفظ سے متعلق تمام امور پر کام کرتا ہے، جن میں بچوں سے بدسلوکی، زیادتی، ہراسانی اور ڈیجیٹل استحصال جیسے مسائل شامل ہیں۔ ادارہ انٹرنیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلائیٹڈ چلڈرن (ICMEC) کا باقاعدہ شراکت دار ہے، جس کے ذریعے پاکستان عالمی چائلڈ پروٹیکشن نیٹ ورک سے منسلک ہے۔ادارہ 24 گھنٹےکام کرتا ہے اور کیس کی رپورٹنگ پنجاب کی ٹول فری ایمرجنسی ہیلپ لائن 15، واٹس ایپ نمبر 03090000015، میرا پیارا ویب سائٹ یا پبلک سیفٹی ایپ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ ایک مربوط ڈیٹا سینٹر عوام کو گمشدہ و لاوارث ملنے والے افراد کی معلومات تک رسائی فراہم کرتا ہے، تا کہ ہر لاوارث بچے کو اہلِ خانہ سے جلد ملوایا جاسکے۔مصدقہ ڈیٹا، فیشل ریکگنیشن، سائن لینگویج سپورٹ اور آگاہی مہم و رابطہ کاری کے ذریعے ہر کیس کو احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ ہینڈل کیا جاتا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، ایدھی فاؤنڈیشن،پولیس، موٹروے پولیس، ریلوے پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول اور دیگر فلاحی اداروں کے ساتھ مؤثر تعاون میرا پیارا کو پاکستان کا سب سے مرکزی اور مؤثر چائلڈ سیفٹی نیٹ ورک بناتا ہے۔
ہمارا مقصد
میرا پیارا – ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی گمشدہ پیاروں کو ان کے اہلِ خانہ سے دوبارہ ملانے میں مدد کرتا ہے۔ ہم زیادہ تر گمشدہ بچے، بزرگ شہری اور خصوصی افراد کے کیسزہینڈل کرتے ہیں، اور یہ یقینی بناتے ہیں کہ ہر بچہ اور بزرگ ہر طرح کے تشدد، ہراسانی، استحصال یا خطرات سے محفوظ رہے۔
ہمارا وژن
میرا پیارا – ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کا وژن ایک ایسےمعاشرے کی تشکیل ہے جہاں کوئی گمشدہ بچہ، بزرگ شہری یا خصوصی فرد بے شناخت یا بھولا ہوا نہ رہے۔ ہم ایک ایسے پاکستان کا تصور کرتے ہیں جہاں جدید ٹیکنالوجی، انسانیت اور اجتماعی تعاون کے ذریعے سب سے کمزور افراد کی حفاظت ممکن ہو، اور بچوں کے مسائل جیسے بدسلوکی، ہراسانی، استحصال یا ڈیجیٹل خطرات کا بروقت اور مؤثر حل فراہم کیا جائے۔
ہماری حکمتِ عملی
معلومات کا جمع کرنا
میرا پیارا – ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی مستند ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات جمع کرتا ہے، جن میں پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15، میراپیاراواٹس ایپ، سوشل میڈیا اوردیگر فلاحی ادارے شامل ہیں ۔
شناخت او ریکارڈ میچنگ
ہر فرد کی درست شناخت کو یقینی بنانے کے لیے، میرا پیارا فیشل ریکگنیشن اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل ریکارڈ میچنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے تاکہ ہر فرد کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے اور فوری مدد فراہم ہو۔
آگاہی پیدا کرنا
ہم سوشل میڈیا پر لاوارث بچوں کے انٹرویوویڈیوز اور بینرز شیئر کرتے ہیں تاکہ اہلِ خانہ انہیں پہچان سکیں اور بچے دوبارہ اپنے اہلِ خانہ سے مل سکیں۔
کمیونٹی کی شمولیت
کئی کیسز اس وقت حل ہوتے ہیں جب کمیونٹی کے لوگ کسی گمشدہ فرد یابچےکو پہچان کر میراپیارا سے رابطہ کرتے ہیں، اور اس طرح گمشدہ بچوں اور دیگر افراد کو جلد از جلد دوبارہ ان کے اہلِ خانہ سے ملانے میں مدد ملتی ہے۔
تحفظ اور فالو اپ کو یقینی بنانا
میراپیاراٹیم ہر فرد کےساتھ ذمہ داری، احترام اور ہمدردی کے ساتھ پیش آتی ہے ۔ ہر کیس کی بروقت اور مکمل پیروی کرتی ہے تاکہ مدد مؤثر، محفوظ اور شفاف انداز میں فراہم کی جا سکے۔